لانگ مارچ کا اعلان کرنے کیلئے عمران خان کی پریس کانفرنس سے قبل شاہ محمود قریشی کو اہم کال آگئی۔
پریس کانفرنس شروع ہونے سے قبل شاہ محمود قریشی کو کال آئی تو انہوں نے عمران خان کو نمبر دکھایا تو عمران خان نے ہنس کرکہا بند کر دو اسے۔
عمران خان کے منع کرنےکے باوجود شاہ محمود قریشی نے کال سنی، کال کے دوران عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ فون بند کر دو، سب ڈسٹرب ہو رہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کال سننے کے بعدفون بندکرکے عمران خان کو فون کے بارے میں بتایا کہ وہ کہہ رہے تھے کہ ٹریپ کر دیں گے، جس پر عمران خان نے کہا کردیں۔
شاہ محمود کو ’’اہم‘‘ ٹیلی فون کال آئی۔ عمران خان کے منع کرنے کے باوجود شاہ محمود قریشی نے کال ریسیو کی۔ ایک منٹ 19سیکنڈ کی کال
کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں آپ کال لو ورنہ آپ کو ٹریپ کردیں گے۔ عمران خان نے کہا کردیں pic.twitter.com/uGWNhun2AK— Malik Muhammad Waqas (@MWaqasawanPk) May 22, 2022