لانگ مارچ کو کہاں سے جوائن کریں گے، عمران خان نے بتا دیا

22  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ 25 مئی کو پوری قوم نکلے اور حقیقی آزادی مارچ کیلئے اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر جمع ہو جہاں میں آپ سےسہ پہر 3بجے ملوں گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ میں انشاءاللہ خیبرپختونخوا سے مارچ کی قیادت کروں گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل اور صاف شفاف الیکشن کی تاریخ دی جائے، اس کے علاوہ کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved