بابوسر ٹاپ پر شدید برفباری، متعدد گاڑیاں برف میں پھنس گئیں

22  مئی‬‮  2022

گلگت بلتستان کے علاقے بابوسر ٹاپ اور چلاس  سمیت دیگر علاقوں میں  شدید برفباری ہوئی ہے۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کے مطابق بابوسرٹاپ پرشدیدبرفباری کے باعث متعدد گاڑیاں برف میں پھنس گئی ہیں، جس کے بعد ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کاعملہ برف ہٹانے کی مشینری کے ہمراہ بابوسر ٹاپ روانہ ہوگیا ہے۔

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے کھلی ہے، جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق بابوسرٹاپ پربرفباری اور خراب موسم کے باعث پھنسی 50 سے زائد گاڑیوں کو ریسکیو کرلیاگیا۔

حکام کا کہنا تھاکہ بابوسر ٹاپ پر پھنسی گاڑیوں میں درجنوں مسافر اور سیاح سوار تھے جنہیں بابوسر سینٹر پہنچادیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے 15 گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا 8 مزید گاڑیوں کو ریسکیو کیا جارہا ہے، شدید برف باری کے باعث چلاس ہائی وے اور بابو سر ٹاپ روڈ بند رہے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved