نئے گورنر سندھ کی تقرری پر بھی صدر مملکت اور وزیراعظم کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا

22  مئی‬‮  2022

پنجاب کے بعد سندھ  میں بھی نئے گورنر کی تقرری پر بھی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی جانب سے گورنر سندھ کے عہدے پر متحدہ قومی موومنٹ کی سینئر رہنما نسرین جلیل کی تقرری کیلئے بھیجی گئی سمری پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا ہے، دوسری جانب اس معاملے پر ایوان صدر نے بھی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے، جس کے بعد سندھ میں نئے گورنر کی تقرری التوا کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے آئینی طور پر سمری مرتب کرکے مئی کے دوسرے ہفتے میں ایوان صدر کو ارسال کی تھی۔ اس سمری میں وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نسرین جلیل کو گورنر سندھ نامزد کیا ہے، صدر مملکت اس سمری کو منظور کریں۔

اس سمری کو ایوان صدر بھیجے ہوئے 10 روز سے زائد گزرچکے ہیں، لیکن صدر مملکت نے اس سمری کو تاحال منظور نہیں کیا ہے اور نہ ہی اس پر کوئی آئینی اعتراض سامنے آیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved