صابر شاکر اور ارشد شریف سمیت دیگر صحافیوں پر مقدمات، عمران خان بھی میدان میں آ گئے

22  مئی‬‮  2022

سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے صابر شاکر، ارشد شریف اور عمران ریاض خان سمیت دیگر صحافیوں پر مقدمات کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تبدیلی حکومت کی امریکی سازش کے ذریعے اقتدار میں لائی گئی امپورٹڈ حکومت کی جانب سے جھوٹے پرچوں کے ذریعے صحافیوں ارشد شریف، صابر شاکر، سمیع ابراہیم، عمران ریاض خان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی شدید ترین مذمت کرتا ہوں۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ارشد شریف اور صابر شاکر کیخلاف اب تک درجنوں مقدمات درج ہوچکے ہیں، جن میں صحافیوں پر اداروں کیخلاف نفرت انگیز ماحول پیدا کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ان مقدمات میں دفعہ ایک سواکتیس، ایک سوتریپن اور پانچ سوپانچ شامل کی گئی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved