ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات جاری ہیں، پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم آگ بجھا نے کےآپریشن میں مصروف عمل ہیں جبکہ پاک فوج اور ایف سی کی ٹیمیں بھی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کےلئےموجود ہیں۔
میڈیا بریفنگ میں ترجمان حکومت بلوچستان فحر عظیم شاہ نے کہا کہ شیرانی کے جنگلات میں لگی آ گ پر قابو پانے کےلئے اقدامات جاری ہیں، پہلے آگ 12 مئی کو تور غر کےعلاقے میں جنگلات میں لگی تھی اور شروع میں ہی آگ پر قابو پالیاگیاتھا،پھر 22 مئی کو دوبارہ آگ لگ گئی، جنگلات میں لگی آگ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کی جا ہی ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے سے تین اموات ہوئیں اور چار افراد جھلس کر زخمی ہوئے ، جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم قائم کردیاگیا ہے اور وہاں پاک فوج اور ایف سی کی ٹیمیں بھی ریسکیو اور ریلیف آپریشن کےلئےموجود ہیں،،این ڈی ایم اے کے دو ہیلی کاپٹر آ گ بجھانے کےعمل میں مصروف ہیں، اس کےعلاوہ جنگلات میں آگ پر قابو پانے کےحوالے سے فوری طور پر ٹاسک فورس بھی قائم کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی کوششوں سے ایران نے بھی فائر فائٹنگ کیلئے ایک طیارہ فراہم کردیا ہے،،جنگلات میں لگی آگ پر جلد قا بو پا لیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میر عبدالقدوس بزنجو کی مخلوط حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی اور جمعیت علما اسلام کی جانب سے جام کمال کی حمایت کی باتیں غلط ہیں۔