پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کا ایک سونامی 25 مئی کو اسلام آباد پہنچے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انتخابات کی مخالف وہ ہیں جو زندگی میں کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑی۔فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بی بی اپنے قد کے مطابق بات کیا کرو۔
انتخابات کی مخالف #misinformation ہیں جو زندگی میں کبھی کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑی، بی بی اپنے قد کے مطابق بات کیا کرو، عوام کا ایک سونامی 25 مئ کو اسلام آباد پہنچے گا اس طوفان کو روکنا نہ آپ کے بس کی بات ہے نہ رانا ثنااللہ کی، آپ لوگ عوام سے معافی مانگ کر گھروں کو جائیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 22, 2022
ان کا کہنا تھا کہ عوام کا ایک سونامی 25 مئ کو اسلام آباد پہنچے گا، اس طوفان کو روکنا نہ آپ کے بس کی بات ہے نہ رانا ثنااللہ کی۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگ عوام سے معافی مانگ کر گھروں کو جائیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔