وزیراعلی پنجاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد

23  مئی‬‮  2022

لاہورہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ 

لاہورہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس محمد امیربھٹی نے وزیراعلی پنجاب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے25 مئی کو ایک ہی نوعیت کی دیگر درخواستوں کیساتھ یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے شہری منیراحمد کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ فریق پہلے ہی ایسی درخواست دائرکرچکے ہیں۔ اراکین اسمبلی بھی اس مسئلے پر درخواست دائر کر چکے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار تو متاثرہ فریق نہیں تو اس درخواست کی کیا ضرورت ہے؟ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے جواب دیا کہ مشتاق موہل کی درخواست بھی قابل سماعت قراردی گئی ہے جس پرعدالت نے کہا کہ اب ایسا تو نہیں ہے کہ پورے پنجاب کو اجازت دے دی جائے کہ ایک ہی ایشو پر درخواستیں دائرکریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved