حکومت نے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے ہر پہلو سے تیاریاں شروع کر دی

23  مئی‬‮  2022

حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے دیگر صوبوں سے پولیس ایف سی اور رینجرز طلب کرلی ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے ہر پہلو سے تیاریاں شروع کر دی ہیں، اور وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس اور انتظامیہ کو اقدامات مکمل کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والے لانگ مارچ کے شرکاء سے سختی سے پیش آیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ لانگ مارچ سے نمٹنے کے لئے حکومت نے دیگر صوبوں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی ہے،  پولیس کے ساتھ ساتھ ایف سی اور رینجرز بھی طلب کی جا رہی ہے، اور آج رات سے دیگر صوبوں سے بلائی گئی نفری پہنچنا شروع ہو جائے گی، جب کہ آپریشنل پولیس کوآج قیدی وینز، واٹر کینن اور دیگر سامان فراہم کر دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved