رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جلیل شرقپوری آج اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے خانیوال سے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفیٰ اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی کو دیا تھا۔
فیصل نیازی کا استعفیٰ موصول ہوجانے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے دعویٰ کیا تھا کہ ن لیگ کا ہر روز ایک استعفیٰ آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خلاف یہ جتنی مرضی تحریک عدم اعتماد جمع کروالیں، کچھ بھی نہیں ہونے والا۔
ن لیگ کو ایک اور بڑا دھچکا،رکن پنجاب اسمبلی کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ
23
مئی 2022
