مسلم لیگ (ن) اور نجی میڈیا ہاؤس کا عدلیہ پر ایک اور وار؟ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی مبینہ جعلی آڈیو لیک کر دی

21  ‬‮نومبر‬‮  2021

نجی میڈیا ہاؤس کے صحافی احمد نورانی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اداروں کے دباؤ میں آکر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم صفدر کو سزا سنائی تھی۔

احمد نورانی نے اپنی سٹوری میں ایک آڈیو کا مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے منسوب کیا ہے جس میں وہ کسی کو کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ہاں فیصلے ادارے دیتے ہیں، اس کیس میں میاں صاحب کو سزا دینی ہے، ہمیں کہا گیا ہے کہ ہم نے خان صاحب کو لانا ہے،  یہ فیصلہ بنتا نہیں، لیکن اب کرنا پڑے گا، بیٹی کو بھی سزا دینی پڑے گی۔ دوسری جانب سے کہا جاتا ہے کہ بیٹی کو سزا تو نہیں بنتی، جس پر ثاقب نثار کہتے ہیں کہ آپ بالکل جائز ہیں، میں نے اپنے دوستوں سے بھی کہا کہ اس پر کچھ کیا جائے، لیکن میرے دوستوں نے اتفاق نہیں کیا۔ اب عدلیہ کی آزادی نہیں رہے گی، لیکن  ایسا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے اس ویڈیو کو جعلی قراردیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سابق چیف جج گلگت بلتستان نے بھی اپنے ایک بیان حلفی میں کہا تھا کہ سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے میرے سامنے بیٹھ کر ہائی کورٹ کے جج کو کال کی اور کہاکہ نواز شریف اور مریم صفدر کی 2018ء کے انتخابات سے قبل ضمانت نہیں کرنی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved