اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے شرح سود 150 بیسس پوائنٹس (ڈیڑھ فیصد) بڑھا کر 13.75 فیصدکرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ شرح سود آئندہ ڈیڑ ھ ماہ کے لیے بڑھائی گئی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13.779 ارب ڈالرکا ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زری پالیسی کمیٹی کےگذشتہ اجلاس کے بعد عبوری تخمینوں سے ظاہر ہوتا ہےکہ نمو توقع سے کہیں زیادہ ہے، اس دوران بیرونی دباؤ بلند ہے اور ملک کے اندر پیدا ہونے والے اور بین الاقوامی عوامل کے باعث مہنگائی کا منظر نامہ بگڑگیا ہے۔