صحرائے چولستان، فورٹ عباس، ہارون آباد اور فقیروالی میں تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
چولستان اور دیگر علاقوں میں شدید گرمی اور خشک سالی کے بعد بارش سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے۔
بارش سے موسم خوشگوار اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
فورٹ عباس کے بعض علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے چولستان میں شدید گرمی اور خشک سالی کے باعث ہزاروں تالاب خشک ہوگئے اور چولستان کے باسی قطرہ قطرہ پانی کو ترس گئے۔