مری گلیات روڈ پرکوسٹر اور مسافر وین کے ڈرائیوروں کی ریس 8 زندگیاں نگل گئی

23  مئی‬‮  2022

مری گلیات روڈ پرکوسٹر اور مسافر وین کے ڈرائیوروں کی ریس 8 زندگیاں نگل گئی۔

گلیات روڈ مری خیرہ گلی کے مقام پر مسافر وین اورکوسٹر کے درمیان المناک حادثہ ہوا، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 18سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ریس میں آ گےکوسٹر ڈرائيورگاڑی پر قابو نہ رکھ پایا، کوسٹر کھائی میں جاگری جس سے 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال مری منتقل کردیا گيا، ریس میں شریک مسافر وین کا ڈرائیور فرار ہوگیا،  وین کی شناخت اور ڈرائيور کی تلاش کا عمل شروع کردیا گيا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved