لانگ مارچ کے روٹ کی بندش، پی ٹی آئی کا بڑا اقدام

23  مئی‬‮  2022

 پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممکنہ گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف درخواست دائر کر دی جسے سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے عامر محمود کیانی نے لانگ مارچ میں رکاٹوں کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس میں چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کریں گے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ اور پولیس کو گرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکے، جبکہ کنٹینر لگا کر روڈ بلاک کرنے سے بھی انتظامیہ کو روکا جائے۔

استدعا کی گئی کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل ہونے اور پرامن ریلی کے انعقاد سے نہ روکا جائے، درخواست زیر التوا ہونے کے دوران ملک میں پر امن ریلیاں کرنے کے خلاف کسی ایکشن سے روکا جائے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی نے سری نگر ہائی وے پر دھرنے کیلئے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شرکاء کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کئے جائیں، 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر پرامن مظاہرہ کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved