گرفتاری کا خدشہ، سیکیورٹی اہلکار کس بڑی شخصیت کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے

23  مئی‬‮  2022

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے دعویٰ کیا ہے کہ چارگاڑیوں میں سادہ لباس پولیس اہلکار میری گرفتاری کیلئے گھرکے باہرموجود ہیں۔  

واضح رہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پشاورمیں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

فواد چوہدری نے بھی انکشاف کیا کہ حکومت مارچ روکنے کیلئے 700 سے زائد پی ٹی آئی کے قائدین اور ورکرز کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اس حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ چار سرکاری گاڑیاں میرے گھر کے باہر کھڑی ہیں اور ان سرکاری گاڑیوں میں سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار موجود ہیں، اگر میں گرفتار بھی ہوگیا تو اپنے دئیے گئے وقت پر لال حویلی پہنچوں گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ میں گرفتار نہیں ہوں گا، اللہ بہتر کرے گا، میں 25 مئی دن دو بجے لال حویلی سے نکلوں گا، میں ڈرنے والا نہیں ہوں، اللہ کی مدد پر یقین رکھتا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved