پریس کانفرنس کے دوران کس کی کال آئی تھی، شاہ محمود قریشی کا ردعمل سامنے آ گیا

23  مئی‬‮  2022

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے  کہ کل موصول ہونے والی کال کس کی تھی، میں یہ نہیں بتا سکتا، کال موصول ہونے والے معاملے پر خاموشی اختیار کروں گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ  حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے قوم کو دعوت دے رہے ہیں، یہ پوری قوم کیلئے ایک فیصلہ کن مرحلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپٹ عناصر پر ہاتھ ڈالا تو ان سے تعاون نہیں کیا گیا، ہمارا صرف صاف اور شفاف الیکشن کا ایجنڈا ہے۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اپنی جماعت کے سینئر رہنماؤں کے ہمراہ اتوار کے روز پشاور میں اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس پریس کانفرنس سے کچھ دیر قبل عمران خان کے ساتھ بیٹھے شاہ محمود قریشی کو کسی کا فون آیا، جس پر عمران خان انہیں یہ فون کال سننے سے منع کرتے ہوئے کہا کہ فون بند کر دیں، مگر اس کے باوجود شاہ محمود قریشی نے کال ریسیو کی اور اس کے بعد عمران خان کے کان میں کہا کہ وہ پھر آپ کو ٹریپ کر دیں گے۔

یہ سن کر عمران خان نے جواب دیا کہ کر لیں، کر لیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved