لانگ مارچ اسلام آباد کیسے پہنچے گا، پی ٹی آئی کی حکمت عملی سامنے آ گئی

23  مئی‬‮  2022

اسلام آباد کی طرف  مارچ سے متعلق پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے ابتدائی پلان تیار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور،اسلام آباد موٹر وے پر قافلوں کیلئے صوابی انٹر چینج سنٹر پوائنٹ مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے قافلے دوپہر 12 بجے چارسدہ انٹر چینج پر جمع ہوں گے، جن کی قیادت ڈپٹی اسپیکر محمود جان، ایم این اے شوکت علی کریں گے۔

ملاکنڈ ڈویژن، نوشہرہ، خیبر، مہمند اضلاع سے قافلے صوابی انٹر چینج پر جمع ہوں گے، جس کی  قیادت وزیراعلیٰ محمود خان،پرویز خٹک کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان پشاور سے ہی اسلام آباد مارچ کیلئے روانہ ہوں گے۔

ڈی آئی خان سے ملحقہ اضلاع کے قافلے صبح 8 بجے نکلیں گے، ڈی آئی خان، ٹانک، وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے قافلے ہکلہ انٹر چینج پہنچیں گے۔

ہزارہ ڈویژن سے قافلے برہان انٹر چینج پر جمع ہوں گے،جن کی قیادت عمر ایوب، مشتاق غنی، اعظم سواتی کریں گے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق قافلوں کی روانگی شیڈول میں رد وبدل بھی کیا جا سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved