پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے کیسے نمٹنا ہے، نواز شریف کا بڑا بیان

23  مئی‬‮  2022

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو ان فتنہ پرور شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا جو پہلے ہی ان پر غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے پہاڑ گرا چکے ہیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ان  تخریب کاروں کا قلع قمع کئے بغیر پاکستان اپنی حقیقی منزل نہیں پا سکتا۔ ہمیں بحیثیت قوم ان شرپسندوں کا راستہ روکنا ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 25 مئی کو اسلام آباد کی سری نگر ہائی وے پر لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے، اس کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک اسمبلیاں تحلیل اور نئے انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا، تب تک اسلام آباد سے نہیں آئیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved