آج قومی اسمبلی اجلاس میں انتخابات (ترمیمی) آرڈیننس 2022ء پیش کردیا گیا ہے۔
پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے انتخابات (ترمیمی) آرڈیننس 2022ء ایوان میں پیش کیا۔
واضح رہے کہ رواں ماہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پہلےاصلاحات ہوں گی، پھر الیکشن کرائے جائیں گے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیٹیکل انجینئرنگ پریقین نہیں رکھتے، ہم جمہوری قوت ہیں، صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔