سینیٹ اجلاس میں حریت رہنما یاسین ملک پر سیاسی مقدمہ چلانے کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

23  مئی‬‮  2022

ایوان بالا میں ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے جس میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں حریت رہنما یاسین ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی مقدمہ چلانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ کشمیری عوام کو اپنی حقیقی قیادت سے محروم کرنے کی بھارتی حکومت کی سازش ہے جو کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیے اور سول و سیاسی حقوق سے متعلق کنو نشن (آئی سی سی پی آر) کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پیر کے روز ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے قرارداد پیش کرنے کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔ بعد ازاں تحریک پیش کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ ایوان حریت رہنما یاسین ملک کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے، جن پر بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں سوچی سمجھی سازش کے تحت سیاسی مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

یہ ایوان بھارتی حکومت کی کشمیری عوام کو ان کی حقیقی قیادت سے محروم کرنے کی اس سازش کی بھرپور مذمت کرتا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلامیے اور سول و سیاسی حقوق سے متعلق کنو نشن (آئی سی سی پی آر) کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان زور دے کر کہتا ہے کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد مقامی ہے جو کہ بھارتی حکومت کے کالے طاقت ور حربوں سے دبائی نہیں جا سکتی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر اقدامات اٹھائے اور عالمی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ بھارت کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں یاسین ملک سمیت تمام سیاسی رہنمائوں کے خلاف من گھڑت الزامات کو واپس لینے کے لئے مجبور کرے، ان کا تحفظ اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے، ان کی اہلیہ مشال ملک اور ان کی دس سالہ بیٹی سے ان کی ملاقات کرائی جائے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں، بہیمانہ فوجی محاصرہ ختم کیا جائے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور ان کی خواہشات کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے۔

ایوان نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کر لی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved