شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ، دو جوان شہید

23  مئی‬‮  2022

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں چوکی پردہشت گردوں کے حملےکے دوران  فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ پرپاک فوج کی جانب سے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی گئی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان شہید ہوگئے،شہید سپاہی 20سالہ ظہور خان کا تعلق لوئر دیر سے تھا،شہید سپاہی 23 سالہ رحیم گل ایبٹ آباد کا رہائشی تھا،دونوں جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved