امریکہ سے تعلقات کب خراب ہوئے، عمران خان نے بتا دیا

23  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میرے ٹرمپ انتظامیہ سے اچھے تعلقات تھے، جو بائیڈن کے آتے ہی اور افغان انخلا کے باعث امریکی انتظامیہ کی جانب سے رابطہ نہیں کیا گیا۔ 

امریکی  نشریاتی ادارے کیساتھ  انٹرویو میں عمران خان نےکہا کہ میرا دورہ روس یوکرین تنازع سے بہت پہلے طے تھا۔ یوکرین جنگ شروع ہونے کے بعد میں روس جاتا تب تو شکایت بنتی تھی، کسی کو نہیں معلوم تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کو آلات کے پرزے چاہیے تھے، جبکہ ماسکو سے تیل پائپ لائن پر بات کرنا تھی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کو ملک کی سب سے بڑی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابی نتائج کی پیش گوئی نہیں کرسکتا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved