پاکستان میں تعینات نئے امریکی سفیر نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

23  مئی‬‮  2022

پاکستان میں نئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ 

پاکستان میں قائم امریکی سفارتخانے  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفیرپاکستان اور امریکہ کی عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے کیلئےکام کریں گے۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی سفیرپاکستان کے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کیلئے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔

بیان کے مطابق ڈونلڈبلوم پاکستان میں اپنے ساتھ بیش بہا تجربہ اورمہارت لے کر آئے ہیں۔

امریکی سفیر کا بیان میں کہنا تھاکہ پاکستان پہنچ کرخوشی محسوس کررہاہوں، اس خوبصورت ملک کو جاننے اور یہاں کے لوگوں اور ثقافت سے واقفیت حاصل کرنے کا منتظر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک  کے درمیان تعلقات کومزید مضبوط کرنے پر کام جاری رکھوں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved