پولیس گرفتاری کیلئے میرے گھر پہنچ گئی ہے، پی ٹی آئی رہنماء کا ٹوئٹر پر پیغام

23  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے  کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں حماد اظہر کا کہنا تھا  کہ پولیس مجھے اور میرے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کیلئےمیرے گھر موجود ہے۔

دوسری جانب سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کھیل کا آغاز ہو گیا ہے ہم اس کو آخر تک پہنچا کر دم لیں گے، سیاسی کارکنان کو گھروں میں داخل ہو کر گرفتار کیا جا رہا ہے، ہم تشدد سے بچنا چاہتے ہیں۔

اس سے پہلے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کی گرفتاری کے لیے چار سرکاری گاڑیاں ان کے گھر کے باہر موجود ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved