ماڈل ٹاؤن میں پاکستان تحریک انصاف کیخلاف پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اہلکار کمال احمد کو سینے پر گولی لگی، اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے کہا کہ چھاپے کے دوران ساجد نا می شخص کے گھر کی چھت سے کسی نے فائر کیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے الزام میں گھر کے مالک ساجد اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ماڈل ٹاؤن میں چھاپوں کے دوران فائرنگ، اہلکار شہید
24
مئی 2022
