پی ٹی آئی کے لانگ مارچ سے متعلق طاہر القادری کا موقف سامنے آگیا

24  مئی‬‮  2022

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما علامہ طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے کارکن کسی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved