افغان طالبان نے اداکاراؤں پر پابندی لگادی

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

افغان طالبان نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاراؤں کو دکھانے پر پابندی لگادی جبکہ خواتین رپورٹرز کو رپورٹنگ کے دوران حجاب پہننے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت کی جانب سے چند نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے جن کے تحت خواتین پر ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انھی قواعد کے مطابق خواتین صحافی اور ٹی وی اینکرز کو پابند کیا گیا ہے کہ ٹی وی پر آنے سے قبل انھیں سر ڈھانپنا ہو گا۔افغان طالبان حکام کی جانب سے ٹیلی ویژن پروگرامز سے متعلق نئی گائیڈ لائنزجاری کی گئی ہیں۔  جس میں ٹی وی چینلز کو 8 نکاتی ہدایات بھیجی گئی ہیں۔ جن میں اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی شامل ہے۔طالبان کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نشر نہیں کی جائیں گی، اسلامی اور افغان اقدار کے منافی پروگرامز اور فلموں پرپابندی عائد کردی جائے گی۔

 یاد رہے افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے اور پوری دنیا کی جانب سے افغان حکام سے لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولنے پر زور دیا جا رہا تھا۔ اب افغانستان کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے دوبارہ کھل جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved