وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاجھوٹ بولنا اور بدزبانی مریم صفدر کاوطیرہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار کی جھوٹی آڈیو ریلیز کی گئی، یہ پہلے بھی جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہبازگل نے وائرل کلپ کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ریلیز کرنے والے نوازشریف کی بے گناہی کی جھوٹی خبر دے کر معافی مانگ چکے، اگر آڈیو ویڈیو کی بات کرنی ہے تو پہلے قیوم ملک کی بات کی جائے، مسلم لیگ ن والے جس طرح پہلے قطری خطوں میں بدنام ہوئے، اب بھی ایسا ہی ہوگا۔ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے جھوٹ بولنا اور بدزبانی مریم صفدر کاوطیرہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ قطری خط اور کیلبری فونٹ کی طرح مریم نواز کے نعرے بھی جعلی ہیں۔