سپریم کورٹ کو تاحیات نااہلی پر نظرثانی کرنی چاہیے، جہانگیر ترین

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا کہ  لوگ 5 سال جیل کاٹ کر واپس آتے ہیں، مگر پھر بھی الیکشن لڑتے ہیں، سپریم کورٹ کو تاحیات نااہلی پر ضرور نظرثانی کرنا چاہیے۔

لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ اگرآپ کو سزا ملتی ہے تو اپیل کاحق انصاف کا بنیادی حصہ ہے، سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کی سزا میں نظرثانی کرےتو اچھی بات ہے۔کھاد کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ 15، 20 دن پہلے معلوم تھا کہ ڈی اے پی اور کھاد غائب ہورہی ہے، لیکن ایکشن نہیں ہوا۔

پاکستان کی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال دسمبر میں اپنے ایک فیصلے میں جہانگیر ترین کو 50 کروڑ روپے بیرونِ ملک منتقل کرنے اور آف شور کمپنی بنانے کا مجرم قرار دیتے ہوئے آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل کردیا تھا۔فیصلے کے خلاف جہانگیر ترین نے اپیل دائر کی تھی جب کہ انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت اور تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے استعفے دینا پڑے تھے۔ اس کے بعد سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی نظرِ ثانی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کی نا اہلی برقرار رکھی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved