رہائی کے بعد سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کا عوام سے پہلا خطاب

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

 تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا ہے کہ مر جائیں گے لیکن ظالم کی حمایت نہیں کریں گے، عوام سے اگلے عام انتخابات میں ٹی ایل پی  کو ووٹ دینے کی اپیل کی ہے۔

شہدائے ناموس رسالت ﷺ کانفرنس سے خطاب میں سعد رضوی کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد نے بتایا پہلے میدان لگانا پڑتا ہے اور ہم مرجائیں گے لیکن ظالم کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے حامیوں نے دنیا کو دکھایا ہے کہ وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ان کی ماؤں نے بزدلوں کو جنم نہیں دیا، اب میرے ساتھی پوچھ رہے ہیں کہ انہیں 2023 کے انتخابات میں اپنے پیاروں اور جائیدادوں کی قربانی دینے کے بعد کیا کرنا پڑے گا۔

حافظ سعد رضوی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن اور دیگر تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے حکومت کے ساتھ معاہدے کو آسان بنانے میں کردار ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں، جن لوگوں کا کوئی نظریہ نہیں ہے وہ بیکار ہیں اور یہ ایسا ہی ہوگا کہ ایک کمزور قوم کے پاس ایٹمی بم رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ 18 نومبر کو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کر دیا گیا تھا 31 اکتوبر کو وفاقی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ٹی ایل پی اور حکومت کے مابین انتشار کو ختم کرنے کے لیے معاہدہ ہوا جس میں کالعدم ٹی ایل پی کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور ضامن معاہدے کے لیے کردار ادا کیا، حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ٹی ایل پی آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرے گی، جبکہ یہ آئندہ بطور سیاسی جماعت قومی دھارے میں شریک ہوگی اور اس کو کالعدم جماعتوں کی فہرست سے بھی نکال دیا جائے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved