وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلائی جارہی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے جاری ہیں، مریم نواز سیسلیئن مافیا نہیں تو اور کیا ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جانب سے ایک طرف سولہویں التواء کی درخواست دینا، اور دوسری طرف عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری رکھنا یہ لوگ اگر سیسیلین مافیا نہیں تو اور کیا ہیں۔
مریم نواز کی طرف سے سولہویں التواء کی درخواست، دوسری طرف عدالتوں اور افواج پاکستان کے خلاف منظم پروپیگنڈے مہم جاری و ساری سیسیلین مافیا نہیں تو اور یہ لوگ کیا ہیں؟ pic.twitter.com/FFZa33bP28
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 22, 2021
فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنےکی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سے آئے؟ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی جواب اس کا دیں۔
واضح رہے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب کی گئی وائرل آڈیو کو جعلی قرار دے دیا۔