پوری قوم نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہے، شہباز شریف

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف  نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ کے بعد پوری قوم عدلیہ کی جانب دیکھ رہی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کے سامنے آنے والے نئے آڈیو کلپ سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو سیاسی عمل سے باہر رکھنے کے لئے ایک بڑے منصوبے کے تحت نشانہ بنایا گیا۔وقت آگیا ہے کہ ان کے ساتھ روا رکھی جانے والی غلطی کو ٹھیک کیا جائے۔ پوری قوم نظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز نجی ادارے کے ایک صحافی نے اپنی رپورٹ میں ایک  آڈیو کو مبینہ طور پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے منسوب کیا تھا، جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ہمارے ہاں فیصلے ادارے دیتے ہیں، اس کیس میں میاں نواز شریف کو سزا دینی ہے، ہمیں کہا گیا ہے کہ ہم نے خان صاحب کو لانا ہے،  یہ فیصلہ بنتا نہیں، لیکن اب کرنا پڑے گا، بیٹی کو بھی سزا دینی پڑے گی۔ دوسری جانب سے کہا جاتا ہے کہ بیٹی کو سزا تو نہیں بنتی، جس پر ثاقب نثار کہتے ہیں کہ آپ بالکل جائز ہیں، میں نے اپنے دوستوں سے بھی کہا کہ اس پر کچھ کیا جائے، لیکن میرے دوستوں نے اتفاق نہیں کیا۔ اب عدلیہ کی آزادی نہیں رہے گی، لیکن  ایسا کرنا پڑے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved