ہتک عزت کیس، عدالت نے عمران خان اور شہباز شریف کو طلب کر لیا

23  ستمبر‬‮  2021

شہباز شریف کی جانب سے عمران خان پر دائر کئے گئے ہتک عزت کے کیس کی سماعت لاہور کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں ہوئی۔سماعت کے بعد تحریری حکم جاری کرتے ہوئے عدالت نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے۔  عدالت کے حکم کے مطابق عمران خان کے وکیلوں نے کیس قابل سماعت ہونے کے متعلق درخواست واپس لے لی ہے جبکہ شہبازشریف کی متفرق درخواستیں بھی نمٹا دی گئی ہیں۔ عدالتی حکم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اب کیس کی چھوٹی تاریخیں دی جائیں گی تاکہ جلد کیس کا فیصلہ ہو سکے جبکہ آئندہ کاروائی کیلئے شہباز شریف اور عمران خان کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

یاد رہے پانامہ کیس کے دوران عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف نے خاموش رہنے کیلئے اربوں روپے کی رقم آفر کی ہے جبکہ شہبازشریف نے اس کی تردید کرتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved