ترک وزیر خارجہ کا 15 سال بعد دورہ اسرائیل

25  مئی‬‮  2022

ترک وزیر خارجہ میولوٹ کاوسوگلو بت اسرائیلی ہم منصب یائیر لیپڈ سے آج یروشلم میں ملاقات کی ہے، جو 15 سال بعد کسی بھی ترک وزیر خارجہ کا اسرائیل کا پہلا دورہ ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ معاشی کمیٹی کے کام کا ازسر نو جائزہ لینے اور سول ایوی ایشن معاہدے کیلئے بات چیت کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ گزشتہ روز اسرائیل پہنچے تھے اور انہوں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کیلئے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رملہ کا سفر کیا۔ترک وزیر خارجہ نے فلسطینی صدر کو یقین دہانی کروائی کہ اسرائیل کے ساتھ ترکی کے بڑھتے ہوئے تعلقات سے فلسطینیوں کی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

ترک وزیر خارجہ نے مسجد اقصیٰ اور یروشلم کے پرانے علاقوں کا بھی دورہ کیا جبکہ اسرائیل میں رہائش پذیر ترک شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم یہ بناوٹ نہیں کرسکتے کہ ہمارے تعلقات میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں آئے گا، لیکن ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ باہمی تعلقات میں ایک باب بند اور نیا باب کیسے کھولا جاتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یروشلم اور مسجد اقصیٰ سے متعلق فکرمند ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آگئے تو اس کا مثبت اثر ہوگا۔

ملاقات کے حوالے سے دونوں وزرائے خارجہ نے انقرہ اور تل ابیب میں دوبارہ سفیر تعینات کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں اسرائیلی صدر آئیزک ہرزوگ نے ترکی کا دورہ کیا تھا اور صدر طیب اردوان سے ملاقات کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved