پاکستان نے بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا ۔  

بنگلادیش کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور پاکستان کو 125 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آخری اوور میں پاکستان نے ہدف پورا کر لیا 5 وکٹوں سے شکست دے کر بنگلادیش کو وائٹ واش کردیا۔ اس سے قبل ڈھاکا کے شیر بنگلا اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو باؤلنگ کی دعوت دی۔قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لی۔ باؤلرعثمان قادر اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بنگلادیش کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نے کیا، دونوں کے درمیان 32 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم بابر اعظم 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد رضوان اور حیدر علی نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن رضوان 40 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔حیدر علی نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 45 رنز کی اننگز کھیلی تاہم آخری اوور میں جب پاکستان کو 8 رنز درکار تھے وہ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد مزید ایک وکٹ گرنے سے قومی ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی، بنگلادیشی باؤلر نے آخر اوور میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم محمد رضوان نے 20 ویں اوور کی آخری گیند پر چوکا مار کر قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved