نئی بھارتی فلم سوریاونشی میں اسلام دشمن پراپیگنڈا

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

فلم میں مسلمان مردوں کو ہندو خواتین اور لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسا کر اغوا کرکے مذہب تبدیل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بالی ووڈ فلم سوریاونشی کو اسلام مخالف مواد دکھانےپر عالمی سطح پر تنقید کا سامناہے۔بھارتی فلم ساز روہیت شیٹی کی حال ہی میں ریلیز ہونےو الی فلم سوریا ونشی پر شدت پسندانہ خیالات اور مسلمانوں کی منفی نمائندگی کے لیے شدید تنقید کی جارہی ہے۔

روہیت شیٹی کی فلم  جہاد کو غلط رنگ دے کر پیش کیے جانے کی سازش پھیلا رہی ہے۔ جس میں مسلمان مردوں کو ہندو خواتین یا لڑکیوں کو ورغلانے یا اغوا کرنے اورپھر انہیں زبردستی اسلام قبول کرنے پر مجبور کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے جوکہ بہت خطرناک ہے۔نیویارک ٹائمز  میں روہیت شیٹی  کی فلم کے بارے میں لکھا گیا کہ شیٹی کی فلموں میں ہنسنے اور ہنسانے کے لیے استعمال کیے جانے والے ہتھکنڈے ہمیشہ ہی قابلِ تنقید ہوتے ہیں، لیکن سوریا ونشی میں تو ہدایتکار کی جانب سے انتہائی غیر ذمہ دارانہ روّیہ اختیار کیا گیا ہے۔

گزشتہ کئی برسوں سے بھارت میں پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور اس عدم برداشت کے پیچھے کئی عوامل میں سے فلم سازی بھی ایک ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved