بلوچستان کے قصبے پنجگور میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی پیٹرولنگ پارٹی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران سرحد کے ساتھ واقع پنجگور کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک جوان شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کی جانب سے ایسے حملوں کامقصد بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے، سیکیورٹی فورسز دشمن عناصر کی کارروائیوں کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کے امن ، استحکام اور ترقی کو متاثر کرنا ہے۔