کوئی سیاستدان یا مولوی پاکستان کو نہیں بدل سکتا، تبدیلی طلباء لائیں گے، فواد چوہدری

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ میرا یقین ہے کہ کوئی سیاستدان یا مولوی پاکستان کو نہیں بدل سکتا، تبدیلی طلباء اور یونیورسٹیز نے لانی ہے۔

راولپنڈی کی پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  باہر سے کوئی آ کر ملک کو ٹھیک نہیں کرے گا ،پاکستان کا مستقبل طلباء کے ہاتھ میں ہے۔ قیام پاکستان کے وقت صرف ایک یونیورسٹی تھی، آج پاکستان میں 200 یونیورسٹیاں ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ طلباء کسانوں کو بہتر ین پیداوار کےطریقوں کے بارے میں بتائیں،مجھے یقین ہے کہ آپ کا اور پاکستان کا مستقبل شاندار ہے، مغربی چین آپ کیلئے مکمل طور پر کھلا ہے زراعت کو سپورٹ کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کسانوں کو بتائیں کہ لائیو اسٹاک کو کیسے مکمل طور پر فعال کیا جائے، یونیورسٹی میں پڑھنے والے طلباء دنیا بھر میں پڑھی جانے والی کتابوں کو پڑھیں، اسرائیل اور بھارت کے زراعت کو بھی ضرور پڑھیں، طلباء کو پتہ ہونا چاہئے کہ امریکہ، چین سمیت دیگر ممالک میں کیا ہو رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved