طالبان حکومت نے بھارت کو افغان دارالحکومت کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق قطرمیں طالبان کے سیاسی دفترکے ترجمان سہیل شاہین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تو اس کے سفارتکاروں کومکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کوقومی اورباہمی مفادات کے بنیاد پر امارت اسلامی افغانستان میں طالبان حکومت سے تعلقات قائم کرنے چاہئیں، اورسابق افغان حکام سے روابط نہیں رکھنے چاہئیں۔
ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔بہت سے سفارت خانے کابل میں کام کررہے ہیں اورانہیں بھرپور سیکیورٹی دی گئی ہے۔بھارتی سفارت خانے اور سفارتکاروں کوبھی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
سہیل شاہین نے کہا کہ اگربھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے، یا نئے معاشی منصوبے شروع کرنا چاہے تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔