لاہور میں اسکول ہفتے میں 3 دن بند رکھنے کا فیصلہ

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

پنجاب حکومت نے لاہور میں بڑھتی اسموگ کے باعث شہر کے سرکاری اور نجی اسکول و دفاتر ہفتے میں 3 روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں ہفتے میں 3 دن تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ صوبے میں اسموگ اور بڑھتی آلودگی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق لاہور میں ہفتہ، اتوار اور پیر کو اسکول بند رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں27 نومبر سے15 جنوری کے دوران نجی وسرکاری کالجز اور تمام اکیڈمیز بھی ہفتے میں 3 روز بند رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام نجی دفاتر بھی ہفتے میں تین روز بند رہیں گے، اس دورانیے میں فیصلے پر عمل درآمد جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اسموگ کے باعث لاہور میں ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے، گزشتہ کئی دنوں سے لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بدستور سرفہرست ہے، گزشتہ روز بھی لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 370 ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ فضائی آلودگی کے باعث نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔

لاہور میں آج بھی فضائی آلودگی کی خراب صورتحال رہی، دنیا بھر میں آج بھی فضائی آلودگی میں لاہور پہلے نمبر پر رہا۔پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 190ریکارڈ کی گئی، آلودگی کے اعتبار سے بھارت کے شہر کولکتہ کا دوسرا اور کراچی کا تیسرا نمبر ہے۔بہاولنگر میں پابندی کے باوجود دھان کی فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر فیکٹریوں کی چمنیوں سے بھی دھوئیں کا اخراج ہورہا ہے۔شہریوں نے اسموگ اور بڑھتی آلودگی کے معاملے پر انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved