جی سیون ممالک کے وزرائے توانائی کا اجلاس، توانائی کیلئےکوئلے کا استعمال کم کرنے پر زور

27  مئی‬‮  2022

جی سیون ممالک کے وزرائے توانائی کے جرمنی میں ہونے والے اجلاس میں توانائی کے حصول کیلئے کوئلے کا استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی سیون ممالک کے وزرائے توانائی کا اجلاس جرمنی کے شہر برلن میں ہوا، جس میں جی سیون ممالک نےکوئلے سے بجلی کی پیداوار کو مرحلہ وار بند کرنے اورقابل تجدید توانائی کی پیداواربڑھانے کیلئے ٹھوس معاہدے کئے۔
جرمن میڈیا کے مطابق جرمنی کی وزیر ماحولیات سٹیفی لیمکےنےبتایاکہ اگردنیا کو موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات سے بچنا ہےتوہمیں توانائی کیلئے کوئلے کااستعمال کم کرناہوگا۔

انہوں نےکہاکہ برلن میں جی سیون کےتین روزہ اجلاس میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اورپلاسٹک کی آلودگی کےخلاف بھی اقدامات پرزور دیا گیا۔اجلاس میں توانائی، موسمیاتی اورماحولیاتی تبدیلیوں، توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور یوکرین میں ایندھن کی فراہمی کے خدشات کے پس منظر میں بات چیت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved