یاسین ملک کو بھارتی عدالت سے عمر قید کی سزا، وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا اعلان

28  مئی‬‮  2022

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے یاسین ملک کا مقدمہ عالمی فورمز پر لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یاسین ملک کے مقدمے پر تمام اخراجات آزاد کشمیر حکومت برداشت کرے گی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے بیان میں کہا کہ یاسین ملک کی سزا کے خلاف ہر عالمی فورم کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔ سردار تنویر الیاس نے کہا کہ یاسین ملک کی سزا پر او آئی سی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، تمام عالمی فورمز متفق ہیں کہ کشمیریوں کی تحریک ایک جائز تحریک ہے-

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یاسین ملک نے بندوق کا راستہ چھوڑ کر پرامن جدوجہد شروع کی، بھارتی حکمران یاسین ملک کے ساتھ بیٹھنے کو اعزاز سمجھتے تھے، کشمیری قوم یاسین ملک کی سزا کو قبول نہیں کرے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ کشمیری حضرت امام حسینؓ کی راہ پر چل کر قربانیاں دے رہے ہیں ان کی قربانیوں کا سلسلہ حق خودارادیت کے حصول تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی عدالت نے  انتقامی کاروائی کرتے ہوئے ایک جعلی مقدمے میں حریت رہنماء یاسین ملک کو دو بار عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved