سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرا، قبلے ک درست سمت کا تعین کیا گیا

28  مئی‬‮  2022

سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرا اس دوران ایک بار پھر قبلے کی درست سمت کا تعین کیا گیا۔

سورج آج پاکستان کے وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرا یعنی ایک ہی خط عمود پر تھا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوگیا۔

پوری دنیا کے مسلمانوں نے اس دوران قبلے کی درست سمت کا تعین قطب نما کے بغیر کیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق خانہ کعبہ کے اوپر سورج کا آنا اہم واقعہ مانا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ قبلے کی درست سمت کے تعین کے لیے مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی گاڑ دی جاتی ہے یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کیا جاتا ہے اور جیسے ہی مقررہ وقت آتا ہے تو اس سایے پر ایک خط کھینچا جاتا ہے اور اس خط پر عمود گرایا جاتا ہے اور شمال سے جنوب کی جانب زاویہ قائمہ بنایا جائے تو قبلہ رخ سامنے آجاتا ہے۔

ماضی میں قبلے کی سمت متعین کرنے کا سائنٹیفک طریقہ موجود  نہیں تھا اور لوگ خانہ کعبہ پر سورج کا منظر دیکھ کر ہی قبلے کی سمت متعین کرتے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved