امریکی ریاست میں کرسمس پریڈ پر مبینہ کارحملہ، 5 ہلاک، متعدد زخمی

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

امریکی ریاست وسکانسن میں کرسمس پریڈ کے دوران  ایک تیز رفتار کار شرکاء پر چڑھ دوڑی ، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے۔

 امریکی پولیس کے مطابق یہ واقعہ21 نومبر  اتوار کے روز شام پونے 5 بجے واؤکیشا ٹاؤن میں پیش آیا جس میں سرخ رنگ کی اسپورٹس کار کرسمس پریڈ کے شرکا پر چڑھ دوڑی۔

پولیس سربراہ ڈین تھامسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے  کہواؤکیشا میں کرسمس پریڈ جاری تھی کہ ایک سرخ رنگ کی ایس یو وی جیپ رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے مغرب کی جانب سے مین اسٹریٹ کی جانب انتہائی تیزی سے آگے بڑھتی چلی گئی، اور کرسمس پریڈ کے شرکاء کے قریب پہنچ کر ڈرائیور نے 40 سے زائد افراد کو ٹکر مار دی، جن میں بچے بھی شامل تھے۔

پولیس سربراہ ڈین تھامسن نے میڈیا کو بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار، جبکہ ایک مشتبہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اس واقعے کے بعد واؤکیشا شہر کی صورتحال کو قریب سے مانیٹر کررہے ہیں،  اور ریاستی حکام کو ہر تعاون کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ صدر جوبائیڈن کو بھی حادثے کے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved