عالمی طاقت کا نیا بلاک، روس اور چین کے تعلقات میں قربتیں بڑھنے لگیں، دونوں ممالک کی امریکہ کو تنبیہ

22  ‬‮نومبر‬‮  2021

چین نے روسی صدر کے بیان کا بڑی گرم جوشی سے خیر مقد م کیا ہے، جس میں انہوں نے مغربی ممالک کو روس چین تعلقات میں رخنہ ڈالنے سے باز رہنے کو کہا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ روس اور بالخصوص روسی صدر پیوٹن  کیلئےچین روس کے دوطرفہ تعلقات بہت اہمیت کے حامل ہیں، چین روسی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ  روس صدر کے بیان نے مغربی ممالک پر واضح کر دیا کہ دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات میں بہتری ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہ چین اور روس ہمسائے ہیں، جو تبدیل کئے جاسکتے ہیں اور نہ ہی ہماری دو طرفہ شراکت کو توڑا جا سکتا ہے۔

چینی جریدے گلوبل ٹائمز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چینی حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے روس کے ساتھ دو طرفہ تعلقات دوستی، برابری، باہمی اعتماد اور دونوں ممالک کے مفادات کے تحفظ کی بنیاد پر مبنی ہیں، اور یہ ہمیشہ ایسے ہی رہیں گے، تناؤ کے خواہشمندوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ چین اور روس بیرونی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے دونوں ممالک کی سلامتی، خودمختاری، اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے گذشتہ ہفتے اپنے ایک بیان میں امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ چین روس تعلقات میں کشیدگی کے حربے آزمانے سے باز رہیں، ان کی ایسی کوششوں کے جواب میں روس چین کے ساتھ ےعقات اور تعاون کو مزید وسعت دے گا، روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مغربی ممالک کے اقدامات سے قطع نظر ماسکو بیجنگ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved