عالمی ادارہ صحت نے 20 ممالک میں منکی پاکس کے 200 کیسز کی تصدیق کر دی

29  مئی‬‮  2022

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے تصدیق کی ہے کہ دنیا کے 20 ملکوں میں منکی پاکس کے 200 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی عالمی اور علاقائی وبا کے سینٹر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سلویا برائنڈ نے میڈیا کو بتایا کہ بیشتر ممالک میں اس بیماری کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ منکی پاکس کے ابھی تک 200 کے قریب کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے تاہم اصل تعداد اس سے زیادہ ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وائرس کے جینیاتی نمونوں سے یہ معلوم ہوا ہے کہ یہ وائرس عام طور پر افریقہ میں پایا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس بیماری کو روکنے کیلئے چیچک کی ویکسین کس حد تک کارآمد ہو سکتی ہے، اس کے متعلق ماہرین  شواہد کو دیکھ رہے ہیں اس بارے میں جلد ہی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

یاد رہے کہ میکسیکو میں بھی منکی پاکس کے پہلے کیس کی سرکاری سطح پر تصدیق کر دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved