انتہائی دائیں بازو کے صیہونی لیڈر ایتامار بین گویر کی سربراہی میں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔
عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنونی اسرائیلی آباد کار پولیس کی بھاری نفری کی حفاظت کیساتھ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئے اور اشتعال انگیز مارچ کی۔
مسلمانوں نے اسرائیلی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اشتعال انگیز دورے کی مخالفت میں شدید نعرے بازی کی۔
صیہونی لیڈر کے ساتھ آنے والی پولیس نے بھی مسلمانوں پر تشدد کیا۔