بھاری فوج کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری جوان شہید

29  مئی‬‮  2022

مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع اسلام آباد میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا، بعد ازاں بھارتی فوج کی فائرنگ میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

قابض بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے شہید ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر شہدا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت اشفاق احمد غنی اور یاور ایوب ڈار کے نام سے ہوئی ہے۔ حریت رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد سے بھارتی فوج کی غیر قانونی کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

یاد رہے کہ 4 روز قبل بھارتی عدالت نے دہشت گردی کی معاونت کے الزام میں حضریت رہنما یاسین ملک کو 2 بار عمر قید اور 10 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved