فضائی آلودگی ،لاہور آج دوسرے، کراچی چوتھے نمبر پرآگیا

23  ‬‮نومبر‬‮  2021

پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے۔ لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 306 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے۔
دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے لاہور آج 292 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایا ہے کہ بنگلا دیش کا دارالحکومت ڈھاکا 317 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہے۔
بھارتی دارالحکومت دہلی 218 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ تیسرے، کراچی 187 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے اور بھارتی شہر کولکتہ 185 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔محکمہ موسمات کے مطابق شہرمیں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 27 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے پنجاب میں اسموگ اور بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر لاہور کے سرکاری اور نجی اسکول ہفتے میں تین روز بندرہیں گے۔ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولز ہفتہ، اتوار اور پیر کو بند رہیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved